کوریا،24اکتوبر(ایجنسی) جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو ژینمِن آچ پیر کے روز شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔ رواں برس فروری کے بعد ژینمِن پہلے اعلیٰ چینی حکومتی اہلکار ہیں جو شمالی کوریا کے دورے پر ہیں۔ خیال کیا جا رہا
ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ کا دورہ اقوام متحدہ میں امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے سخت پابندیوں کی قرارداد کے تناظر میں ہے۔ چین شمالی کوریا کا حلیف ملک ہے مگر بیلاسٹک میزائل تجربات پر بیجنگ حکومت پیونگ یانگ سے خوش نہیں ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے پابندیوں کی نئی قرارداد کے حوالے سے امریکا اور اُس کے حلیفوں پر سخت تنقید کی ہے۔